ہفتہ 11 جنوری 2025 - 09:00
اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان، ڈویژن دادو کی جانب سے دادو شہر میں کیریئر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد

حوزہ/ اصغریه آرگنائيزيشن پاکستان، ڈویژن دادو کی جانب سے گورنمنٹ پائلٹ بوائز سيکنڈری اینڈ هائی اسکول دادو سٹی میں کیریئر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان، ڈویژن دادو کی جانب سے 09 جنوری 2025ء بروز جمعرات کو گورنمنٹ پائلٹ بوائز سيکنڈری اینڈ ہائی اسکول دادو سٹی میں اصغریہ آرگنائيزيشن پاکستان کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری دادو محترم زوار مشعیب احمد اصغری کی زيرِ صدارت کیریئر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈویژنل صدر دادو محترم وسیم رضا جعفری نے افتتاحی کلمات ادا کیے۔

گورنمنٹ پائلٹ بوائز سيکنڈری اینڈ ہائی اسکول دادو کے اسٹوڈنٹس کے درمیان ليکچر پروگرام پیش کیا گیا۔ جس میں اسٹوڈنٹس کو مستقبل میں بہترین سرکاری و نیم سرکاری، تعلیمی اور مذہبی اداروں میں شامل اور تعلیم حاصل کرنے کے لیے آگاهی فراہم کی گئی۔

محترم اسپیکر محمد ابراہیم میمن نے بہترین لیکچر دیا اور نصیحتیں کیں۔ اس کے علاوه اصغریه آرگنائيزيشن پاکستان کے مرکزی معاون مالیات سیکریٹری محترم الله بچایو انقلابی اور ڈویژنل جنرل سیکریٹری دادو زوار مشعیب احمد اصغری نے بھی اسٹوڈنٹس کو لیکچر اور دئے۔

پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانه (عجل) کے ساتھ کیا گیا اور تنظیم کی جانب سے اسٹوڈنٹس کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha